پاکستان

ترکیہ کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار

وزیر خارجہ ہاکان فدان نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا، آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فدان نے ملاقات کی جس دوران دونوں ممالک نے گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جاب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف اور ترکیہ کے وزیر خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ وزیر خارجہ ہاکان فدان نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں ممالک نے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں پر قائم گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ ترکیہ کے وزیر خارجہ گزشتہ روز دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ احمد نسیم وڑائچ نے ان کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔

مزید بتایا کہ ترک وزیر خارجہ وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ملاقات کریں گے۔

پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ بڑھ کر 26 کھرب روپے سے تجاوزکر گیا

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ساتھیوں سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

ابراہیم رئیسی کی موت کے بعد ایران کے صدر کا عہدہ کون سنبھالے گا؟