پاکستان

عوام کے حقوق کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر چلنے کو تیار ہیں، گورنر خیبر پختونخوا

پیسکو آفس کو اپنے کنٹرول میں لے کر صوبائی حکومت کے پاس مسئلے کا حل نہیں، اپنے حق کے لیے زور اور جذبات سے نہیں بلکہ دلائل سے کام لینا چاہیے، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وہ عوام کے حقوق کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر چلنے کو تیار ہیں جبکہ ٹیکس کے مسئلے پر وفاق سے بات کریں گے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مالاکنڈ میں جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گا اور وفاق سے خیبر پختونخوا کے حقوق لے کر رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر چلنے کو تیار ہیں لیکن پیسکو آفس کو اپنے کنٹرول میں لے کر صوبائی حکومت کے پاس مسئلے کا حل نہیں، اپنے حق کے لیے زور اور جذبات سے نہیں بلکہ دلائل سے کام لینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹیکس کے مسئلے پر وفاق سے بات کریں گے اور ٹیکس نفاذ کے ایشو پر بیٹھ کر بیماری کا مستقل حل نکالیں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کی 20 یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز نہیں ہیں جبکہ ڈویژن کے عوام کی محرومیوں سے بھی آگاہ ہیں۔