کھیل

بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے نئے بیٹ بنوالیے

بابراعظم اور محمد رضوان نے انگلینڈ کی بیٹ بنانے والی فیکٹری میں کئی گھنٹے گزارے اور اس دوران انہوں نے اپنی مرضی کے بیٹ بنوائے

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹی20 ورلڈکپ کے لیے نئے بیٹ بنوالیے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں موجود ہے جہاں وہ اگلے ماہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ سے پہلے انگلش ٹیم کے ساتھ 4 ٹی20 پر مشتمل سیریز کھیلے گی، یہ میچز 22 سے 30 مئی کے دوران کھیلے جائیں گے۔

پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان انگلینڈ کے شہر لیڈز سے سسیکس گئے جہاں انہوں نے اپنے خصوصی بیٹ بنوانے کے لیے کمپنی کا دورہ کیا۔

قومی ٹیم کے دونوں بلے بازوں نے انگلینڈ کی بیٹ بنانے والی فیکٹری میں کئی گھنٹے گزارے اور اس دوران انہوں نے اپنی مرضی کے بیٹ بنوائے اورخود ہی وصول کیے۔

دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 22 مئی سے شروع ہونے والی ٹی20 سیریز کے لیے قومی ٹیم بھرپور تیاری کررہی ہے، لیڈز میں قومی کھلاڑیوں نے کوچز کی زیر نگرانی مختلف ڈرلرز کیں۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف مختلف کمبی نیشن آزمائے جانے کا امکان ہے، آئرلینڈ کے خلاف موقع نہ ملنے والے کھلاڑیوں کو بھی میدان میں اتارا جائے گا، ممکنہ طور پر عثمان خان، حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹی20 انٹرنیشنل کھیلیں گے۔

پاکستان نے یورپیئن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو تمغے جیت لیے

پی ایس ایل میں دو نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ، 2026 کا ایڈیشن 8 ٹیموں پر مشتمل ہو گا

ترکیہ: فوجی بغاوت میں ملوث 7 جنرلز کو معاف کردیا گیا