دنیا

امریکا: طوفان کے بعد ٹیکساس شدید گرمی کی لپیٹ میں، بجلی منقطع

ہفتے کی صبح تک خطے میں 5 لاکھ سے زیادہ لوگ بجلی سے محروم تھے۔

مقامی میڈیا اور نیشنل ویدر سروس نے کہا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں شدید طوفان کے بعد ہزاروں لوگوں کو شدید گرمی کا سامنا ہے، اس طوفان کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کو 7 ٹیکساس کاؤنٹیز کے لیے میجر ڈیزاسٹر ڈیکلیرریشن کا اعلان کردیا جس سے وہاں کے رہائشی اور کاروباری ادارے وفاقی امداد کے اہل بن گئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق،ہفتے کو 100 میل فی گھنٹہ (161 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے طوفان نے اس علاقے میں گھروں اور عمارتوں کو نقصان پہنچایا، بجلی کی تاریں گر گئیں اور 8 لاکھ سے زائد افراد کو بجلی سے محروم کر دیا۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ سائپرس کے مضافاتی علاقے کے قریب طوفان نے درختوں اور کھڑکیوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور جگہ جگہ ملبہ پھیلا دیا۔

امریکا میں بجلی کی بندش کے ڈیٹا کو جمع کرنے والی ایک ویب سائٹ پاور اؤوٹیج ڈاٹ یو ایس کے مطابق ہفتے کی صبح تک خطے میں 5 لاکھ سے زیادہ لوگ بجلی سے محروم تھے۔

ترکیہ: فوجی بغاوت میں ملوث 7 جنرلز کو معاف کردیا گیا

ملتان: این اے 148 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ فہرست میں 7 پاکستانیوں نے جگہ بنا لی