پاکستان

مانسہرہ: سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 طالبات جاں بحق، 3 اساتذہ سمیت 7 افراد زخمی

ہری پور سے تفریح کےلیے سیاحتی مقام شوگران جانے والی سیاحوں کی جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی جا گری۔

خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں سیاحوں کی جیپ کھائی میں گرنے سے 2 طالبات جاں بحق جب کہ 3 پروفیسرز سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق حادثہ کیوائی کے مقام پر پیش آیا جہاں ہری پور سے تفریح کےلیے سیاحتی مقام شوگران جانے والی سیاحوں کی جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔

حادثے میں پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور کی 2 طالبات زرمینہ اور حلیمہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔

ان علاوہ حادثے میں کالج کے 3 پروفیسرز اور ڈرائیور سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں طبی امداد کی فراہمی کے لیے کو بالاکوٹ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

پی ایس ایل میں دو نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ، 2026 کا ایڈیشن 8 ٹیموں پر مشتمل ہو گا

رشتوں، تعلقات اور کاروبار سمیت متعدد غلط فیصلے کیے، آغا علی کا اعتراف

شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر، رانا ثنااللہ چیف الیکشن کمشنر مقرر