پاکستان

کراچی: گریڈ 17 کے سرکاری افسر کا ریاضی میں بی اے کرنے کا انکشاف

سندھ ہائی کورٹ میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی لیز سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سرکاری افسر میتھس کی اسپیلنگ تک نہ بتا سکے جس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

کراچی میں کوآپریٹو سوسائٹی کے گریڈ 17 کے افسر نے ریاضی میں بیچلر آف آرٹس (بی اے) کی ڈگری لینے کا انکشاف کیا ہے۔

’ڈان نیوز ’کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی لیز سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، کوآپریٹو سوسائٹی میں لیز پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخی کے خلاف درخواست پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی کو طلب کرلیا۔

سماعت کے دوران رجسٹرار آپریٹو سوسائٹی محرم علی عدالت کو تعلیمی قابلیت سے متعلق پوچھے گئے سوالات سے مطمین نہ کرسکے۔

جسٹس صلاح الدین پہنور نے استفسار کیا کہ آپ کون سے محکمے کے ملازم ہیں، محرم علی ساند نے جواب دیا کہ میں لوکل گورنمنٹ میں گریڈ 17 کا افسر ہوں ، جسٹس صلاح الدین پہنور نے پوچھا آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟ جس پر محرم علی ساند نے جواب دیا کہ میں نے میتھ (ریاضی) میں بی اے کیا ہے۔

جسٹس صلاح الدین پہنور نے اظہار حیرانی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ یہ ریاضی میں بی اے کونسی یونیورسٹی سے ہوتا ہے، پھر محرم علی ساند نے کہا کہ شاہ لطیف یونیورسٹی سے پرائیویٹ میں بی اے کیا ہے۔

عدالت عالیہ کے پوچھنے پر گریڈ 17 کے افسر میتھس کی اسپیلنگ تک نہ بتا سکے جس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

سندھ ہائی کورٹ نےہاؤسنگ سوسائٹی کی لیز سے متعلق کیس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی۔

پی ایس ایل میں دو نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ، 2026 کا ایڈیشن 8 ٹیموں پر مشتمل ہو گا

رشتوں، تعلقات اور کاروبار سمیت متعدد غلط فیصلے کیے، آغا علی کا اعتراف

شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر، رانا ثنااللہ چیف الیکشن کمشنر مقرر