پاکستان

بلوچستان: 2 کونسلرز کے ’اغوا‘ کیخلاف دھرنا، کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ گزشتہ روز سے بند

کونسلر سلطان رئیسانی اور جمال مینگل کو گزشتہ شام اغوا کیا گیا تھا، انتظامیہ کوئی تعاون نہیں کررہی جس کے باعث مغویوں کی بازیابی تک شاہراہ بند رہے گی، مظاہرین

بلوچستان کے خضدار کی تحصیل وڈھ میں 2 افراد کے مبینہ اغوا کےخلاف اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق احتجاج اور دھرنے کے باعث قومی شاہراہ گزشتہ رات 12 بجے سے بند ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ کونسلر سلطان رئیسانی اور جمال مینگل کو گزشتہ شام اغوا کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کوئی تعاون نہیں کررہی جس کے باعث مغویوں کی بازیابی تک شاہراہ بند رہے گی۔

دھرنے کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی اور سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں، درجنوں مسافر بسیں بھی خضدار میں روک لی گئیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پی ایس ایل میں دو نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ، 2026 کا ایڈیشن 8 ٹیموں پر مشتمل ہو گا

رشتوں، تعلقات اور کاروبار سمیت متعدد غلط فیصلے کیے، آغا علی کا اعتراف

شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر، رانا ثنااللہ چیف الیکشن کمشنر مقرر