پاکستان

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، لاء افسران اور اسٹاف نے شرکت کی۔

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی، جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منیب اختر سے حلف لیا۔

حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، لاء افسران اور اسٹاف نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے غیر ملکی دورے پر ہیں، جس کے سبب جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس کے بعد منصور علی شاہ سینئرترین جج ہیں تاہم وہ بھی بیرون ملک گئے ہوئے ہیں، لہٰذا جسٹس منیب اختر نے قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

شہباز شریف نے اکنامک ایڈوائزری کونسل تشکیل دے دی

پنجاب: صادق آباد میں پینٹ بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ بے قابو ہو گئی

شناختی کارڈ کون جاری کرے گا؟ وزیر داخلہ کے دورہ نادرا کے بعد کنفیوژن