پاکستان

کراچی کے عباسی شہید ہسپتال کی ایمرجنسی بنیادی سہولیات سے محروم

عباسی شہید ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں اسٹریچر تک موجود نہیں اور تیماردار مریضوں کو گود میں اٹھا کر دوسرے ہسپتال لے جانے پر مجبور ہیں۔

کراچی کے عباسی شہید ہسپتال کی ایمرجنسی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہے جس سے مریض تکلیف کے ساتھ شدید پریشانی کا بھی شکار ہو رہے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق عباسی شہید ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں اسٹریچر تک موجود نہیں اور تیماردار مریضوں کو گود میں اٹھا کر دوسرے ہسپتال لے جانے پر مجبور ہیں۔

ایک تیماردار نے بتایا کہ ہسپتال کی ایمرجنسی میں مریضوں کو کوئی دیکھنے والا نہیں، نہ آکسیجن سلنڈرز ہیں نہ طبی عملہ مریضوں کو دیکھ رہا ہے جبکہ ہسپتال میں لیڈی میڈیکو لیگل افسر (ایم ایل او) بھی موجود نہیں۔