پاکستان

پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے گرمی کی شدت بڑھنے کی وجہ سے صوبے بھر کے اسکولوں میں اوقات کار تبدیل کرنے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبہ بھر میں موسم گرما کی سالانہ تعطیلات کا اعلان کردیا جس کے مطابق صوبہ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 14 اگست تک ہوں گی جب کہ گرمی کی شدت بڑھنے پر اسکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کردیے گئے۔

’ڈان نیوز ’ کی رپورٹ کے مطابق اعلان کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

اعلان کے مطابق صوبہ بھر کے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز پندرہ اگست سے ہوگا، گرمی کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا۔

صوبہ بھر کے اسکولوں کے اوقات کار پیر سے جمعرات اور ہفتہ کو صبح 7 بجے سے دن ساڑھے 11 بجے تک کردیے گئے، جمعہ کے روز اسکولوں کے اوقات کار صبح 7 بجے سے دن 11 بجے تک ہوں گے۔

محکمہ تعلیم نے صوبے بھر کے متعلقہ افسران کو احکامات دیے ہیں کہ تمام کلاسز میں پنکھے فعال ہونے چاہییں، اسکولوں میں پینے کے لیے پانی کے کولرز کی موجودگی کو لازمی بنایا جائے، اسکول ٹائمنگ میں بچے کھلی جگہ یا پارک میں نہ جائیں۔

’بادی النظر میں توہین عدالت ہوئی‘، چیف جسٹس نے فیصل واڈا، مصطفیٰ کمال کو طلب کرلیا

درفشاں سلیم اور بلال عباس خان نے خفیہ نکاح کرلیا، یوٹیوبر کا دعویٰ

پاکستان نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے15 رکنی اسکواڈ فائنل کرلیا