چیف جسٹس قاضی فائز کی بیرون ملک روانگی، جسٹس منیب اختر قائمقام چیف جسٹس ہوں گے
جسٹس منیب اختر کل قائم قام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے غیر ملکی دورے کے سبب جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے۔
ڈان نیوز کے مطابق جسٹس منیب اختر کل قائم قام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ ججز بلاک میں دن ساڑھے 10 بجے ہوگی، جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس منیب اختر سے حلف لیں گے۔
حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور سینئر وکلاء بھی شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس کے بعد منصور علی شاہ سینئرترین جج ہیں تاہم وہ بھی بیرون ملک گئے ہوئے ہیں، لہٰذا جسٹس منیب اختر کل قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔