پاکستان

پاکستان نے فلسطین کو یو این جنرل اسمبلی کی رکنیت دینےکی قرارداد کی بھرپور حمایت کی، دفتر خارجہ

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار 20 سے 21 مئی قازقستان کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے پاکستان نے فلسطین کو اقوم متحدہ جنرل اسمبلی کی رکنیت دینےکی قرارداد کی بھرپور حمایت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار چین کے دورے پر بیجنگ میں ہیں، جہاں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ چین پاکستان ’آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ‘ اور پاک چین تعلقات کو خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد قرار دیا اور نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے جموں و کشمیر کے تنازع پر چین کے اصولی موقف کو سراہا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہتھیاروں کے کنٹرول اور عدم پھیلاؤ پر پاکستان اور برطانیہ کے مذاکرات کا چھٹا دور اسلام آباد میں منعقد ہوا، ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ سفیر محمد کامران اختر اور ڈائریکٹر کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس برطانیہ سفیر سٹیفن للی نے اپنے اپنے وفود کی قیادت کی۔

مذاکرات کے دوران ہتھیاروں کے کنٹرول، تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ سے متعلق موضوعات پر بات چیت ہوئی اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی پہلی کمیٹی کے ایجنڈے، تخفیف اسلحہ سے متعلق کانفرنس پر بات چیت کی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے فلسطین کو اقوم متحدہ جنرل اسمبلی کی رکنیت دینےکی قرارداد کی بھرپور حمایت کی۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظلومین کے خاندان آج بھی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، ہزاروں کشمیری خواتین اپنے شوہروں کا آج بھی انتظار کر رہی ہیں جن کو مبینہ طور پر بھارتی فوج قتل کر چکی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار 20 سے 21 مئی قازقستان کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سارک کے سیکریٹری جنرل محمد غلام اسحٰق پاکستان کا دورہ کریں گے۔

درفشاں سلیم اور بلال عباس خان نے خفیہ نکاح کرلیا، یوٹیوبر کا دعویٰ

پاکستان نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے15 رکنی اسکواڈ فائنل کرلیا

اڈیالہ جیل: قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق کالعدم قرار دینے کی درخواست قابل سماعت قرار