کھیل

کرکٹ آسٹریلیا کا 6 وائٹ بال میچز کیلئے پاکستان فین زون بنانے کا اعلان

پاکستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی 20 سیریز کیلئے ایک مخصوص اسٹینڈ کو پاکستان فین زون کا نام دیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے 6 وائٹ بال میچز کے لیے پاکستان فین زون بنانے کا اعلان کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی 20 سیریز کے لیے ایک مخصوص اسٹینڈ کو پاکستان فین زون کا نام دیا گیا ہے۔

اسٹیڈیم میں نماز کی جگہ اور حلال فوڈ کے پاس ایک اسٹینڈ کو پاکستان فینز زون کا درجہ دیا گیا ہے۔

دونوں ممالک کے مابین 6 وائٹ بال میچز پر مشتمل سیریز نومبر میں کھیلی جائے گی، سیریز کے دوران 6 مختلف وینیوز پر اسٹینڈز کو پاکستان فین زونز کا درجہ دیا جائے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے چند روز قبل بارڈر گواسکر ٹرافی کے لیے انڈیا فینز زون بنانے کا بھی اعلان کیا تھا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق انڈیا اور پاکستان فینز زون کی ٹکٹوں سے متعلق تمام تفصیلات آئندہ ہفتے جاری کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم 6 مختلف مقامات پر 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور اتنے ہی ٹی 20 میچز 4 نومبر سے 18 نومبر کے درمیان کھیلے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا تھا کہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آغاز 4 نومبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ سے ہوگا، جس کے بعد 8 نومبر کو ایڈلیڈ اور 10 نومبر کو پرتھ میں میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان نے آخری بار آسٹریلیوی سرزمین پر 2016 میں ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلی تھی۔

پی سی بی نے بتایا تھا کہ ٹی 20 سیریز کا آغاز برسبین میں گابا کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، اس کے بعد مقابلہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، ہوبارٹ میں آخری ٹی 20 میچ 18 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

بعد ازاں، پاکستان اور آسٹریلیا 3 ٹی 20 میچز میں مدمقابل آئیں گے، قومی ٹیم نے 2022 میں آسٹریلیا کی سرزمین پر آخری ٹی 20 میچ کھیلا تھا، جہاں اسے ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد گرفتار

آزاد کشمیر میں احتجاج کے دوران شرپسند عناصر کی موجودگی کا انکشاف

پریس کانفرس میں کی گئی باتوں پر اب بھی قائم ہوں، فیصل واڈا