پاکستان

منڈی بہا الدین میں کشتی الٹ گئی، 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

کشتی میں 30 افراد سوار تھے، جن کو بچانے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، ریسکیو ذرائع

منڈی بہا الدین کی تحصیل ملکوال میں دریا میں کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ماں اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق منڈی بہاالدین کی تحصیل ملکوال میں ایک کشتی الٹ گئی، کشتی مسافروں کو لے کر پیراں والا سے نور پور پیراں جارہی تھی جس میں 30 افراد سوار تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافروں کو بچانے کے لیے آپریشن جاری ہے، اب تک ماں اور 4 بچوں کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں جب کہ کشتی پر کار، موٹرسائکلیں اور دیگر سامان لوڈ تھا۔

ریسکیو ترجمان نے بتایا کہ سیکرٹری محمکہ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر فلڈ ریسکیو موک ایکسرسائز کی گئی، یہ ایکسرسائز کھیرا پل، بی آر بی نہر میں کی گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ موک ایکسرسائز کو ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو شاہد وحید قمر نے لیڈ کیا، فلڈ موک ایکسرسائز میں 8 ریسکیو بوٹ اور 60 ریسکیور نے حصہ لیا، ایکسرسائز کا مقصد ایمرجنسی کی صورت میں فوری ریسپانس کو یقینی بنانا ہے۔

ترجمان ریسکیو نے مزید کہا کہ موک ایکسرسائز کوارڈینیشن اور اجتماعی ریسپانس کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے، ریسکیو، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ،لائیو سٹاک، سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ لاہور نے بھی شرکت کی۔

دلجیت دوسانجھ شازیہ منظور کے مداح، گانا گنگنا کر مداحوں کے دل جیت لیے

وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی امریکی سفیر سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

یمنیٰ زیدی کا دھیان میک اَپ پر نہیں منظر پر ہوتا ہے، ہمایوں سعید