کھیل

محسن نقوی نے آئرلینڈ سیریز جیتنے کے بعد پاکستان کو ’دنیا کی بہترین ٹیم‘ قرار دے دیا

ایکس پر محسن نقوی نے قومی ٹیم کو آئرلینڈ کے خلاف 1-2 سے سیریز جیتنے پر مبارک باد دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے کے بعد پاکستان کو ’دنیا کی بہترین ٹیم‘ قرار دے دیا۔

سماجی پلیٹ فارم ایکس پر محسن نقوی نے قومی ٹیم کو آئرلینڈ کے خلاف 1-2 سے سیریز جیتنے پر مبارک باد دی۔

چیئرمین پی سی بی نے لکھا کہ ’پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئرلینڈ کے خلاف سیریز جیتنے پر مبارکباد، ٹیم ورک اور لگن کے ساتھ آپ نے ثابت کیا ہے کہ آپ دنیا کی بہترین ٹیم ہیں، انگلینڈ سیریز اور ورلڈ کپ کے لیے گُڈ لَک۔‘

بدھ کو پی سی بی چیئرمین آئرلینڈ کے خلاف کامیاب سیریز کے بعد پاکستان واپس پہنچے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف 1-2 سے سیریز اپنے نام کی تھی، جبکہ انگلینڈ کےخلاف ٹی 20 سیریز 22 مئی کو شروع ہوگی۔

تیسرے ٹی20 میں آئرلینڈ کو شکست، میچ اور سیریز پاکستان کے نام

کیا شعیب اختر نے سونالی باندرے کو اغوا کی دھمکی دی تھی؟ اداکارہ نے پہلی بار لب کشائی کردی

ریپ کے الزام میں 8 سال قید کی سزا پانے والے کرکٹر سندیپ لامیچانے بے گناہ قرار