پاکستان

لاہور: بیوٹی پارلر میں خواتین کی نیم برہنہ تصاویر بنانے پر مقدمہ درج

لڑکیاں بیوٹی پارلر میں اسکن پالش کروانے کے لیے آئی تھیں، پارلر کی مالک نے لڑکیوں کی نیم برہنہ تصاویر بنا کر واٹس ایپ گروپس میں شیئر کردیں، ایف آئی آر کا متن

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بیوٹی پارلر میں خواتین کی نیم برہنہ تصاویر بنانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

’ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے سائبر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق لڑکیاں بیوٹی پارلر میں اسکن پالش کروانے کے لیے آئی تھیں، بیوٹی پارلر مالکن نے لڑکیوں کی نیم برہنہ تصاویر بنا لیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ مالکن کے موبائل سے متعدد لڑکیوں کی نیم برہنہ تصویریں بھی برآمد ہوئیں جو کہ ملزمہ نے واٹس ایپ گروپس میں بھی شیئر کی ہوئی تھیں۔

لاہور پولیس نے مقدمہ درج کر کے کیس کو مزید تحقیقات کے لیے انچارج سائبر ونگ کے حوالے کر دی کردیا۔

عاصم اظہر میرب سے کب شادی کررہے ہیں؟ اداکار نے بتادیا

انگلینڈ کے کرکٹرز پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے آئی پی ایل چھوڑ کر وطن روانہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 75 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا