پاکستان

کراچی: لانڈھی میں 4 سالہ بچہ نالے میں گر کر جاں بحق

اس مقام پر ایک سال میں 7 سے 8 بچے گرے ہیں، تاحال نالہ نہیں بنایا گیا، متعلقہ اداروں کو درخواست دی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا، اہل علاقہ

ملک کے سب سے بڑے شہر، سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 4 سالہ بچہ نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق نالے میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت یٰسین کے نام سے ہوئی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ افسوس ناک واقعہ لانڈھی ٹاؤن کے علاقے لالا آباد میں پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق بچے کی لاش نالے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

بعد ازاں بچے کے ورثا اور اہل علاقہ نے لانڈھی داؤد چورنگی پر احتجاج شروع کردیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔

اہل علاقہ کا کہنا تھاکہ اس مقام پر ایک سال میں 7 سے 8 بچے گرے ہیں، تاحال نالہ نہیں بنایا گیا،متعلقہ اداروں کو درخواست دی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

مظاہرین نے کہا کہ 4 سالہ یاسین دوستوں کے ساتھ کھیلنے کے لئے جاتا تھا، ہمارے بچے کب تک نالے کی نظر ہوں گے انتظامیہ اس نالے کو تعمیر کرے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 75 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

انگلینڈ کے کرکٹرز پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے آئی پی ایل چھوڑ کر وطن روانہ

عاصم اظہر میرب سے کب شادی کررہے ہیں؟ اداکار نے بتادیا