پاکستان

مظفرگڑھ میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، مقامی صحافی جاں بحق

نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے صحافی اشفاق احمد سیال کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا، ملزمان کی تلاش جاری ہے، پنجاب پولیس

پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کے تھرمل بائی پاس پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مقامی صحافی جاں بحق ہوگیا۔

’ڈان نیوز ’ کی رپورٹ کے مطابق صحافی اشفاق احمد سیال کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

پنجاب پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے صحافی اشفاق احمد سیال کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا۔

حکام کے مطابق مقتول صحافی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ صحافی کے قتل کے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 75 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

انگلینڈ کے کرکٹرز پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے آئی پی ایل چھوڑ کر وطن روانہ

عاصم اظہر میرب سے کب شادی کررہے ہیں؟ اداکار نے بتادیا