پاکستان

دودھ کی قیمت میں اضافے کیلئے درخواست پر کمشنر کراچی متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ عدالت طلب

کراچی میں ڈیری فارمرز کے لیے دودھ کی فی لیٹر قیمت 229 روپے مقرر کی جائے، ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کراچی کی سندھ ہائی کورٹ سے استدعا

سندھ ہائی کورٹ نے دودھ کی قیمت پر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر کمشنر کراچی کو متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ 28 مئی کو طلب کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں دودھ کی قیمت پر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈیری فارمرز کے لیے دودھ کی قیمت 229 روپے مقرر کی جائے۔

اس پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سوال کیا کہ جس طرح اب دودھ کی قیمت کا تعین ہوا ہے، کیا پہلے بھی ایسا ہوتا رہا ہے، منافع پر ہم آپ کی کوئی مدد نہیں کریں گے، مارکیٹ کے حساب سے مارجن ہوگا، اسی لیے حکومت کو قیمت کے تعین کا اختیار ہے۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ آپ نے دودھ کی قیمت 229 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ 3 اکتوبر 2023 کو دودھ کی ریٹیل قیمت 200 روپے مقرر کی گئی تھی۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے 28 مئی تک کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ طلب کرلیا۔

شائقین ایوارڈز شو میں اداکاراؤں کے بولڈ لباس پر نالاں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے سے روک دیا

اذلان شاہ کے بعد وطن واپسی پر جتنی سپورٹ ملی اسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا، کپتان ہاکی ٹیم