کھیل

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے

آئرلینڈ کیخلاف دوسرا ٹی 20 میچ جیتنے کے بعد بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والے کپتان بن گئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے دوسرے ٹی 20 میچ میں آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد کپتان بابر اعظم سب سے زیادہ میچز جیتنے والے کپتان بن گئے ہیں۔

گزشتہ روز 12 مئی کو پاکستان نے فخر زمان اور محمد رضوان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت آئرلینڈ کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔

یہ میچ جیتنے کے بعد بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والے کپتان بن گئے ہیں۔

انہوں نے کُل 78 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جن میں 45 میچز میں فتح حاصل کی۔

اس کےعلاوہ انہیں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں کپتانی کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

اس سے قبل یوگانڈا کے برائن مسابا کو یہ اعزاز حاصل تھا جنہوں نے کُل 56 میچز میں 44 میں کامبابی حاصل کی۔

بعدازاں چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سب سے زیادہ 45 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے پر کپتان بابر اعظم کو شرٹ بھی دی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے پر اسٹار باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو بھی شرٹ دی۔

بطور کپتان سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی جیتنے والے کھلاڑی

بابر اعظم: 45 (کُل 78 میچز)

برائن مسابا: 44 (کُل56میچز)

اصغر افغان: 42 (کُل52میچز)

ایون مورگن: 42 (کُل72میچز)

بطور کپتان سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے کھلاڑی

بابر اعظم: 78

ایرون فنچ: 76

ایم ایس دھونی: 72

ایون مورگن: 72

کین ولیمسن: 71

دوسرے ٹی20 میں فخر، رضوان کی جارحانہ بیٹنگ، آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست

اذلان شاہ کپ میں عمدہ کارکردگی، وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10لاکھ روپے انعام کا اعلان

آئرلینڈ سے پہلے ٹی 20 میچ میں شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، محسن نقوی