پاکستان

کراچی سمیت سندھ بھر میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، ٹیکس نادہندگان کے خلاف مہم کا آغاز

مہم کا مقصد قوانین کا موثر نفاذ ہے، شہری ٹیکس قوانین کی تعمیل کریں، رجسٹریشن یا ٹیکسیشن قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا جائے گا، شرجیل میمن

کراچی سمیت سندھ بھر میں محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن سندھ نے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹیکس نادہندگان کے خلاف مہم کا آغاز کردیا جب کہ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے غیر رجسٹرڈ گاڑیاں ضبط اور شہریوں پر جرمانے کرنے کا عندیہ دے دیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسشین سندھ کی مہم کے دوران متعدد شہریوں نے آن لائن سہولت سے بروقت ٹیکس کی ادائیگی کی۔

وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ 1965 آرڈیننس کے سیکشن 115 کے تحت ٹیکس کی عدم ادائیگی اور غیر رجسٹرڈ گاڑیاں سڑکوں پر لانا غیر قانونی اورجرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہم کا مقصد قوانین کا موثر نفاذ ہے، شہری ٹیکس قوانین کی تعمیل کریں، رجسٹریشن یا ٹیکسیشن قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

شرجیل انعام میمن نے شہریوں سے اپیل کی کہ گاڑیوں کے ٹیکس کی فوری ادائیگی کریں تاکہ بنا تاخیر رجسٹریشن کی تجدید کا عمل مکمل کریں، عوام تعاون کریں تاکہ کسی قسم کی تکلیف سے بچا جا سکے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا تھا کہ غیر رجسٹرڈگاڑیوں کو 10مئی کے بعد ایکسائزڈیپارٹمنٹ اپنی تحویل میں لے گا، موٹرسائیکل اورگاڑیوں والے اپنی غیر رجسٹرڈ گاڑیاں جلد رجسٹرڈ کروائیں۔

انہوں نے کہا تھا غیر رجسٹرڈ گاڑیاں زیادہ تر دہشت گردی میں استعمال ہوتی ہے، شہری ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے اپنی اصل نمبر پلیٹ وصول کرلے، جو بھی غیر رجسٹرڈ گاڑی چلائے گا، ہم گاڑی تحویل میں لیں گے۔

پارک لین، توشہ خانہ ریفرنس: آصف علی زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا

کامران اکمل کا بابر الیون پر ’ذاتی مقاصد‘ کو ترجیح دینے کا الزام

رومانوی کامیڈی فلم ’پوپی کی ویڈنگ‘ ریلیز