کراچی: ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوآرڈینیشن کو عہدے سے ہٹادیا
سندھ ہائی کورٹ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوآرڈینیشن کو افضل مسیح کی درخواست پر ان کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوآرڈینیشن محمد زبیر کو عہدے سے ہٹادیا۔
’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوآرڈیشن ایم ڈی اے محمد زبیر کو عہدے سے ہٹا کر لوکل گورنمنٹ کے ہاؤس اینڈ ٹاؤن پلاننگ ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد زبیر کے خلاف کارروائی سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر کی گئی۔
سندھ ہائی کورٹ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو افضل مسیح کی درخواست ہٹانے کا حکم دیا تھا۔