پاکستان

کراچی: 2 روز قبل اغوا ہونے والا بچہ ریپ کے بعد قتل، 2 ملزمان گرفتار

ایک قریبی رشتہ دار اور ایک اور ملزم کوگرفتار کیا گیا، بچے کے والدین سے 15 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا، پولیس

کراچی کے علاقے منگھوپیر کے قریب اغوا اور ریپ کا نشانہ بننے والے 12 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) کے ایس ایس پی ظفر صدیق چھانگا نے بتایا کہ نگھوپیر میں جھاڑیوں سے بچے کے لاش برآمد ہونے کے بعد تحقیقات کے دوران ایک قریبی رشتہ دار اور ایک اور ملزم کو اے وی سی سی اور سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی (سی پی ایل سی) نے گرفتار کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ چوتھی جماعت کا طالب علم تھا جسے 8 مئی کو مومن آباد سے اغوا کیا گیا تھا اور خیر آباد میں گلا دبا کر قتل کیا گیا۔

لاش کو عباسی شہید اسپتال پہنچایا دیا گیا ہے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے بتایا کہ لاش کو ہسپتال لایا گیا اور جسمانی معائنہ سے بچے کے ساتھ ریپ کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے بچے کی موت کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’بچے کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے یعنی گلا دبا کر قتل کیا گیا، کیمیائی تجزیے کے لیے نمونے جمع کر لیے گئے ہیں۔‘

ایس ایس پی نے بتایا کہ بچے کے والدین سے 15 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا، ایک ملزم مقتول کی ماں کا رشتہ دار ہے۔

ایس ایس پی چھانگا نے بتایا کہ مقتولہ کی والدہ دبئی میں کام کرتی تھیں جو ایک ماہ قبل کراچی آئی تھیں۔

سی پی ایل سی کے سربراہ زبیر حبیب نے ڈان کو بتایا کہ ملزمان نے بچے کا قتل اس لیے کیا کیونکہ انہیں ڈر تھا کہ ان کی شناخت ہو سکتی ہے۔

76 سال میں پہلی بار اگلا مالی سال آنے سے پہلے پچھلا بجٹ پیش کرنا پڑا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

شبلی فراز اور عمر ایوب کیخلاف بیان، شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری

کویت: حکومت نے پارلیمنٹ تحلیل کردی، بعض آئینی شقیں بھی معطل