دنیا

کویت: حکومت نے پارلیمنٹ تحلیل کردی، بعض آئینی شقیں بھی معطل

کچھ نمائندے اختیارات میں مداخلت کرکے اختیارت سے تجاوز کررہے تھے، امیر شیخ مشعل الاحمد الصباح

کویت کے امیر شیخ مشال الاحمد الصباح نے پارلیمنٹ تحلیل کرتے ہوئے آئین کے چند آرٹیکل بھی معطل کردیے

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الصباح نے جمعہ کو ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی تقریر میں کہا کہ انہوں نے پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا ہے۔

امیر نے کچھ آئینی آرٹیکلز بھی چار سال سے کم مدت کے لیے معطل کر دیے ہیں۔

حکومت نے وضاحت کی ہے کہ پارلیمنٹ کی تحلیل اور آئین کے چند آرٹیکلز کے معطل کیے جانے کا بنیادی مقصد ملک میں جمہوری عمل کے ارتقا کا جائزہ لینا ہے۔

امیر کویت نے خطاب میں واضح کیا کہ کچھ مدت سے ملک پریشان کن حالات سے دوچار رہا ہے، قومی مفادات کے تحفظ کی خاطر سخت ترین فیصلوں میں مزید تاخیر کی گنجائش نہیں ہے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے اختیارات امیر اور ملکی کابینہ سنبھالیں گے۔

امیر کویت دعویٰ کیا کہ کچھ نمائندے اختیارات میں مداخلت کرکے اختیارت سے تجاوز کررہے تھے، انہوں نے سرکاری رقم کے ناجائز استعمال میں ملوث افراد کو سزا دینے کا بھی اعلان کیا۔

76 سال میں پہلی بار اگلا مالی سال آنے سے پہلے پچھلا بجٹ پیش کرنا پڑا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ کے بعد ایک اور سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری

کون سے ممالک اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرتے ہیں؟