دنیا

اسکاٹ لینڈ کے فارم میں ’پاگل گائے کی بیماری‘ کا ایک کیس رپورٹ

متاثرہ فارم اور 3 دیگر مقامات میں نقل و حرکت پر احتیاطی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں، اسکاٹش حکومت

اسکاٹ لینڈ کے کاؤنٹی ایرشائر کے فارم میں عام طور پر پاگل گائے کی بیماری کے نام سے مشہور بیماری بووائن اسپونگفورم اینسیفالوپیتھی (بی ایس ای) کا ایک کیس رپورٹ کیا گیا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اسکاٹش حکومت نے کہا ہے کہ متاثرہ فارم اور 3 دیگر مقامات میں نقل و حرکت پر احتیاطی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

فوڈ اسٹینڈرڈز اسکاٹ لینڈ نے بتایا ہے کہ اس بیماری سے انسانی صحت کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

اسکاٹش حکومت کے مطابق بووائن اسپونگفورم اینسیفالوپیتھی کے کیس کی نشاندہی معمول کی نگرانی اور کنٹرول کے اقدامات کے ذریعے کی گئی، بیماری کی اصل کی شناخت کے لیے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

وزیر زراعت جم فیئرلی نے بتایا کہ حقیقت یہ ہے کہ اس کیس کی اتنی جلدی شناخت یہ باتظاہر کرتی ہے کہ اس قسم کی بیماری کا پتہ لگانے کے لیے ہمارا نگرانی کا نظام مؤثر طریقے سے کام کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں جانور کے مالک کا ان کی محنت کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

جم فیئرلی نے کہا کہ جانور کے مالک کے فیصلہ کن اقدام نے ہمیں اس کیس کی رفتار سے شناخت اور اسے علیحدہ کرنے کی اجازت دی جس نے وسیع پیمانے پر اس کے اثرات کو کم کردیا ہے۔

واضح رہے کہ فارم پر مرنے والے چار سال سے زیادہ عمر کے تمام جانوروں کا بی ایس ای کے لیے معمول کے مطابق ٹیسٹ کیا جاتا ہے، یہ بیماری براہ راست جانور سے دوسرے جانور میں منتقل نہیں ہوتی لیکن متاثرہ جانور کی اولاد اس سے متاثر ہو سکتی ہے۔

جگن کاظم نے اے ایس پی شہربانو کا ہاتھ چومنے کا سبب بتا دیا

گورنر کی منظوری کے بغیر خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر بعد طلب

خیبرپختونخوا سے باہر رجسٹرڈ گاڑیوں پر روڈ ڈیولپمنٹ ٹیکس لگانے کا فیصلہ