دنیا

پیرس میں ملزم کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شدید زخمی

مشتبہ شخص کو رات 10 بجے کے قریب باکس کٹر سے 'ایک خاتون پر پرتشدد حملے' کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، پولیس چیف

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ملزم نے فائرنگ کرکے 2 پولیس اہلکاروں کو شدید زخمی کردیا، جوابی کارروائی میں ملزم بھی شدید زخمی ہوگیا۔

خبر ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق ملزم نے پولیس اسٹیشن میں اہلکار کا اسلحہ چھین کر دیگر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی، موقع پر موجود دیگر اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ فرانس کے دارالحکومت کے 13ویں ضلع میں رات تقریباً 10:30 بجے پیش آیا، جبکہ ایک افسر کی حالت تشویشناک ہے۔

پیرس پولیس کے سربراہ لارینٹ نونیز نے صحافیوں کو بتایا کہ مشتبہ شخص کو رات 10 بجے کے قریب باکس کٹر سے ’ایک خاتون پر پرتشدد حملے‘ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ افسران نے مداخلت کی اور ملزم کو پولیس اسٹیشن لے آئے، جبکہ کارروائی کے دوران اس نے ہتھیار چھین لیا اور دو افسران کو شدید زخمی کر دیا۔

مزید بتایا کہ دونوں افسران کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ جوابی فائرنگ میں زخمی ہونے والے مشتبہ شخص کو بھی منتقل کیا گیا۔

فرانسیسی پولیس نے ملزم کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی، رپورٹس کے مطابق پولیس نے ملزم کو خاتون پر حملہ کرنے کے شبہے میں گرفتار کیا تھا۔

پچھلے 5 سال نواز، شہباز شریف کے کاموں کو الٹا کرنے میں لگائے گئے، مریم نواز

1996 کے بعد پہلی بار مودی کا مقبوضہ کشمیر میں الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 427 پوائنٹس اضافے سے 73 ہزار کی حد بحال