پاکستان

پچھلے 5 سال نواز، شہباز شریف کے کاموں کو الٹا کرنے میں لگائے گئے، مریم نواز

میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے صحت کے شعبے میں ہمیں ایک اور بڑی کامیابی عطا فرمائی، وزیر اعلٰی پنجاب

وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے کاہ ہے کہ پچھلے 5 سال نواز، شہباز شریف کے کاموں کو الٹا کرنے میں لگ گئے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے صحت کے شعبے میں ہمیں ایک اور بڑی کامیابی عطا فرمائی اور اس کے لیے میں اپنے وزیر برائے صحت اور ہیلتھ سیکریٹری کو مبارکباد دیتی ہوں، خواجہ عمران نذیر بہت تیز وزیر ہیں ہمارے، انہوں نے بہت اچھی تقریر کی اور کہا کہ 8 ہفتے تو حکومتوں کو سیدھا کرنے میں لگ جاتے ہیں لیکن جو خدمت کو الٹا کردیا گیا تھا آج ہم اس سب کو سیدھا کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نواز اور شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، انہوں نے خدمات کے ریکارڈز قائم کیے، مجھے خوشی ہے ہم صحت کی سہولت عوام کی دہلیز پر لے جارہے ہیں، شہباز شریف کی بیٹی نے ان کے پروگرام میں 200 کلینک آن وہیلز کا اضافہ کردیا ہے۔

’کنٹینرز اور گاڑیوں کو احتجاج کے لیے نہیں علاج کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے‘

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کلینک آن وہیلز ہفتے میں 6 دن لوگوں کی دہلیز پر خدمات فراہم کرے گی اور اس سے 40 لاکھ افراد مستفید ہوں گے، 100 ایمبولینس جو ہیں یہ حاملہ خواتین کے لیے ہیں، 1034 کی ہیلپ لائن ہے اور یہاں پر جو خواتین ریجسٹرڈ ہیں وہ اس سروس سے مستفید ہونے کی اہل ہیں، جنوبی پنجاب کے لیے 50 ایمبولینس مختص ہے اور ابھی فی الحال 500 ایمبولینس اس پر کام پہلے سے کر رہی ہیں، اس میں ہم نے مزید 100 کا اضافہ کردیا ہے۔

وزیر اعلٰی پنجاب نے بتایا کہ ہم نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی پر بھی کام کر رہے ہیں اور پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ڈاکٹرز کو تعینات کیا جارہا ہے، ہم پنجاب کو سیاہ دور سے نکال کر ترقی کی طرف لے کر جارہے ہیں، ہم بتارہے ہیں کنٹینرز اور گاڑیوں کو احتجاج کے لیے نہیں علاج کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

1996 کے بعد پہلی بار مودی کا مقبوضہ کشمیر میں الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

پشاور ہائی کورٹ نے 9 سول ججز کے تبادلے کردیے

اٹارنی جنرل نے چیئرمین ایف بی آر کو قانونی ٹیموں کی ناقص کارکردگی پر خط لکھ دیا