پاکستان

کراچی میں آٹے، چینی اور روٹی کی قیمتیں کم کردی گئیں

کمشنر کراچی کے نوٹی فکیشن کے مطابق آٹےکی ریٹیل قیمت 98، ہول سیل قیمت 93، اور ایکس فلور ملز قیمت 90 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

کراچی میں آٹے، چینی اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی جن کا کمشنر نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

کمشنر کراچی کے نوٹی فکیشن کے مطابق آٹےکی ریٹیل قیمت 98، ہول سیل قیمت 93، اور ایکس فلور ملز قیمت 90 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

ایکس فلور ملز فائن آٹےکی قیمت 117 روپے اور ہول سیل فائن آٹے کی قیمت 120 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح ریٹیل فائن آٹےکی قیمت 125 روپے جبکہ چکی کے آٹےکی قیمت 123 روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔

کمشنر کراچی کے نوٹی فکیشن کے مطابق چینی ہول سیل میں 137 روپے جبکہ ریٹیل میں 140 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگی۔

اس کے علاوہ تندوری نان کی قیمت 17 روپے اور چپاتی کی قیمت 12 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں کی جانب سے بھی آٹے اور روٹی کی قیمتوں میں کمی گئی ہے۔