پاکستان

لاہور: گنگا رام ہسپتال کی نرسوں کا پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج

گنگا رام ہسپتال میں بطور نرس خدمات سر انجام دیں، ہماری 8 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئی، مظاہرین

گنگا رام ہسپتال لاہور کی نرسوں نے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا اور پنجاب اسمبلی روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق احتجاج مظاہرے کے باعث راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گنگا رام ہسپتال میں بطور نرس خدمات سر انجام دیں، ہماری 8 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئی۔

مظاہرین نے کہا کہ متعدد بار اعلی حکام کو آگاہ کرنے کے باوجود شنوائی نہیں ہو رہی۔

جو ظلم کرے وہ معافی مانگے، یہی مسئلے کا حل ہے، عارف علوی

کینیڈا: سکھ رہنما قتل کیس کے 3 بھارتی ملزمان عدالت میں پیش