پاکستان

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات

صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، شہر قائد میں درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ گرمی کی شدت 42 ڈگری تک محسوس کی جائے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر قائد میں سورج اپنی پوری آب و تاب پر ہے، مرطوب موسم کے باعث گرمی کی شدت بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 77فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر بھر میں مغربی سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہے گا۔

’پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ آئین سے متصادم‘، جسٹس شاہد وحید نے اختلافی نوٹ جاری کردیا

(ن) لیگ خیبرپختونخوا کی نائب صدر شازیہ اورنگزیب پارٹی عہدے، رکنیت سے مستعفیٰ

پنجاب میں رواں ہفتے ہیٹ ویو، بارش اور طوفان کا الرٹ جاری