پاکستان

پنجاب میں رواں ہفتے ہیٹ ویو، بارش اور طوفان کا الرٹ جاری

صوبے میں 8 سے 10 مئی تک دن میں درجہ حرارت میں 5 ڈگری تک اضافے کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے رواں ہفتے ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ پنجاب میں 8 سے 10 مئی دن میں درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری اضافے کا امکان ہے، اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے کہا کہ 10 اور 11 مئی کو جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارش کا امکان ہے، پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورت حال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

کینیڈا: کوفیہ پہننے پر 3 قانون سازوں کو اسمبلی سے باہر نکال دیا گیا

بشریٰ بی بی کی درخواست منظور، بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا

عمران خان کی 6، بشری بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانتوں میں توسیع