پاکستان

عمران خان کی 6، بشری بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانتوں میں توسیع

بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی کی درخواست ضمانتوں پر سماعت جج کی عدم دستیابی کے باعث 16 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی 6 اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں 16 مئی تک توسیع کردی گئی۔

عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت پیش ہوئے۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کے ٹرانسفر کے بعد تاحال جج کی تعیناتی نہ ہو سکی۔

سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 16 مئی تک توسیع کر دی گئی۔

ماتحت عملے نے بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی کی درخواست ضمانتوں پر سماعت جج کی عدم دستیابی کے باعث 16 مئی تک ملتوی کر دی۔

محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہ پاکستان کا امکان، اہم سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب، 9 مئی یومِ سیاہ کے طور پر منایا جائے گا

امریکا کا عمران خان اور دیگر قیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش