لائف اسٹائل

کوک اسٹوڈیو سیزن 15 کا چوتھا گانا ریلیز

’ہرکلے‘ کی شاعری پانچ افراد نے لکھی ہے، جس میں ظہور، رحما، ہدایت مروت، عبداللہ صدیقی اور سعد بخاری شامل ہیں۔

میوزیکل کمپنی ’کوک اسٹوڈیو‘ نے سیزن 15 کا چوتھا گانا ’ہرکلے‘ ریلیز کردیا، جسے اب تک 14 لاکھ بار کے قریب دیکھا جا چکا ہے۔

’ہرکلے‘ کو 5 مئی کو ریلیز کیا گیا، پشتو میوزک اور شاعری پر مبنی اس گانے کو نہ صرف پاکستانی بلکہ افغانی شائقین بھی پسند کر رہے ہیں۔

’ہرکلے‘ کی شاعری پانچ افراد نے لکھی ہے، جس میں ظہور، رحما، ہدایت مروت، عبداللہ صدیقی اور سعد بخاری شامل ہیں۔

اسی طرح اس کی کمپوزیشن بھی پانچ افراد نے مل کر ترتیب دی ہے، جس میں ذلفی، رحما، ظہور، کیورلے نے اور سعد بخاری شامل ہیں۔

’ہرکلے‘ کے اردو معنی خوش آمدید کے ہیں اور گانے کو شاعری، موسیقی اور ویڈیو میں پشتو ثقافت کو دکھانے کی وجہ سے پسند کیا جا رہا ہے۔

پشتو گانے سے قبل کوک اسٹوڈیو 15 کے تحت تیسرا گانا ’مغرولا‘ 28 اپریل کو ریلیز کیا گیا تھا۔

’مغرولا‘ سے قبل سیزن 15 کے دوسرے گانے ’2 اے ایم‘ کو 21 اپریل کو پنجابی زبان کے ساتھ ریلیز کیا گیا تھا۔

اس سیزن کا آغاز گزشتہ ماہ 14 اپریل کو سندھی گانے آئی آئی سے ہوا تھا، سیزن کے مزید 7 گانے ریلیز کیے جائیں گے، اس سیزن میں 11 گانے شامل ہوں گے۔

سندھی گانے سے ’کوک اسٹوڈیو 15‘ کا آغاز

’کوک اسٹوڈیو 15‘ کا دوسرا گانا ریلیز

کوک اسٹوڈیو سیزن 15 کا تیسرا گانا ریلیز