سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کےخلاف ایل این جی ریفرنس واپس کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری
نیب کی ایل این جی ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کی جاتی ہے اور ریفرنس میں نامزد ملزمان شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسمٰعیل اور دیگر کو بری قرار دیا جاتا ہے، حکم نامہ
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف مائع قدرتی گیس (ایل این جی) ریفرنس واپس کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے تحریری فیصلہ جاری کیا، جس کے مطابق نیب کی ایل این جی ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کی جاتی ہے اور ریفرنس میں نامزد ملزمان شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسمٰعیل اور دیگر کو بری قرار دیا جاتا ہے۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اشتہاری ملزمان شاہد اسلم، فلپ نٹمین اور شانہ صادق کو بھی ریفرنس سے ڈسچارج کیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ 30 اپریل کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف مائع قدرتی گیس ریفرنس واپس لے لیا تھا۔