پاکستان

کراچی میں گداگروں کے خلاف کارروائی کا حکم

گداگروں کا نیٹ ورک بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے، تفیصلی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے، سیشن کورٹ کراچی

کراچی کی سیشن عدالت نے خاتون کی شکایت پر ٹریفک سگنلز پر گداگروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپوٹ کے مطابق عدالت نے گداگروں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کہا کہ گداگروں کا نیٹ ورک بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے، عدالت نے گداگری کے خلاف کارروائی کرکے تفیصلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے کہا کہ حکم پر عمل درآمد کی ذمے داری کراچی پولیس چیف سمیت ڈی آئی جیز کی ہے، تمام افسران عدالتی حکم پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل کرتے تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا، چیف جسٹس

ہماری تمام تر توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ہے، بابر اعظم

بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں زارا نور عباس کی ڈانس کی ویڈیو وائرل