پاکستان

45 ہزار میٹرک ٹن چینی خریداری کا ٹینڈر جاری، 141 روپے 20 پیسے فی کلو کی پیشکش موصول

اخراجات ملا کر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو فی کلو چینی تقریباً 156 روپے میں پڑے گی جس کی خریداری کے سوا کوئی آپشن نہیں، ذرائع

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 45 ہزار میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر کھول دیا جب کہ ذرائع نے بتایا ہے کہ کارپوریشن کو 10 ہزار میڑک ٹن کے لیے چینی کی کم سےکم فی کلو بولی 141 روپے 20 پیسےموصول ہوئی ہے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت چینی کی خریداری کے لیے اقدامات کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 45 ہزار میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر کھول دیا۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کو 10 ہزار میٹرک ٹن چینی کے لیے چینی کی کم سے کم 141 روپے 20 پیسے فی کلو کی بولی موصول ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اخراجات ملا کر کارپوریشن کو فی کلو چینی تقریباً 156 روپے میں پڑے گی۔

ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے چینی کی خریداری کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے، اس وقت یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام صارفین کے لیے چینی کی فی کلو قیمت 155 روپے اور بی آئی ایس پی صارفین کے لیے 109 روپے فی کلو مقرر ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے یہ ٹینڈر رمضان میں ممکنہ قلت پر قابوپانے کے لیے جاری کیا گیا تھا جسے بعد ازاں منسوخ کردیا گیا تھا۔

ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز نے بتایا تھا کہ چینی کی مہنگی بولی کے باعث ٹینڈر منسوخ کیا گیا تھا، کم سےکم بولی 142 روپے فی کلو کے حساب سے موصول ہوئی تھی، اخراجات ملاکر فی کلو چینی 155 روپے میں پڑنی تھی۔

ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز نے اس وقت دعوٰی کیا تھا کہ کارپوریشن کے پاس چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔

فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل کرتے تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا، چیف جسٹس

ہماری تمام تر توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ہے، بابر اعظم

بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں زارا نور عباس کی ڈانس کی ویڈیو وائرل