پاکستان

اسلام آباد ہائی کورٹ: پرویز الہٰی کا گھر سب جیل قرار، جیل سے منتقل کرنے کا حکم

جسٹس ارباب محمد طاہر نے پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
|

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الٰہی کو ہسپتال منتقل کرنے یا گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور کرلی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر نے پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے پرویز الہٰی کو 15 روز میں ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے وزارت داخلہ کو 15 دنوں میں پرویز الٰہی کے ہاؤس اریسٹ کا پروسیجر مکمل کرنے کا بھی حکم بھی دے دیا۔

یاد رہے کہ 2 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم دے دیا تھا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان متوقع

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

شیر افضل کی جگہ وقاص اکرم چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے نامزد