کھیل

ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان

پاکستان کرکٹ ٹیم گروپ اے میں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ اور کوالیفائر ون میں شامل ہے، 6 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف مقابلہ ہوگا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اکتوبر میں بنگلہ دیش میں ہونے والے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے نویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

شیڈول کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم گروپ اے میں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ اور کوالیفائر ون میں شامل ہے۔

گروپ بی میں جنوبی افریقہ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور کوالیفائر ٹو شامل ہیں۔

ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا آغاز 3 اکتوبر سے ڈھاکہ میں ہوگا، ایونٹ کا فائنل 20 اکتوبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹیم 6 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ کھیلے گی، پاکستان ٹیم 8 اکتوبر کو آسٹریلیا، 11 اکتوبر کو کوالیفائر ون اور 13 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی۔

اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان کا کامیاب آغاز، ملائیشیا کو 4-5 سے شکست دے دی

باکسر عامر خان ایک دن کے لیے پاک فوج کے اعزازی کیپٹن بن گئے

نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں