پاکستان

وزیراعظم نے چینی برآمد کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کردیے

ملک سے اضافی چینی کی برآمد کے امکانات پیدا ہونےلگ گئے، مقامی ضروریات پوری ہونےکی شرط پر چینی ایکسپورٹ پر غور کیا جائے، ذرائع

ملک سے اضافی چینی کی برآمد کے امکانات پیدا ہونےلگ گئے، وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کی برآمد کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کردیے،

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نےکابینہ کے حالیہ اجلاس میں وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ مقامی ضروریات پوری ہونےکی شرط پر چینی ایکسپورٹ پر غور کیا جائے، برآمد پرغورکرتےوقت چینی کی قیمت میں اضافہ نہ ہونے کویقینی بنانا ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ماہ شوگر ایڈوائزری بورڈ کے 2 اجلاسوں میں چینی برآمد کا فیصلہ نہیں ہوسکا تھا، برآمدکو مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں استحکام سے جوڑنےکی تجویز دی گئی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شوگر ملز مالکان نے 15 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کا مطالبہ کر رکھا ہے، شوگر ملز مالکان نے پہلے مرحلے میں 5 لاکھ ٹن چینی کی برآمد کےلیے اجازت مانگی ہے۔

برآمد کی ’اجازت‘ دینے کی رپورٹس پر چینی کی قیمتوں میں اضافہ

چینی کی قیمت میں اضافہ جاری، 185 روپے فی کلو تک جاپہنچی

جسٹن ٹروڈو کا سکھ شہری قتل کیس میں کینیڈا سے 3 بھارتی شہریوں کی گرفتاری پر ردعمل