پاکستان

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی

ناگزیر وجوہات پر تقریب ملتوی کی گئی، اب گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری 7 مئی کو شام 6 بجے ہوگی، حسن مرتضی

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی کر دی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق رہنما پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضیٰ نے بتایا کہ ناگزیر وجوہات پر نئےگورنر کی تقریب حلف برداری ملتوی کی گئی، گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری 7 مئی کو شام 6 بجے ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد سردار سلیم حیدر اور فیصل کریم کنڈی کو گورنر تعینات کردیا گیا تھا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی تھی۔

دریں اثنا، گزشتہ روز ہی پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے صوبہ خیبرپختونخوا کے 40 ویں گورنر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا تھا۔

گورنر ہاؤس پشاور میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی تھی، جہاں چیف جسٹس جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم نے فیصل کریم کنڈی سے صوبے کے 40ویں گورنر کے عہدے کا حلف لیا تھا۔

حلف برداری کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے قائدین، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر امیر مقام اور اپوزیشن رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔

فیصل آباد: ماں، 3 بیٹیاں اور بھتیجی پراسرار طور پر جاں بحق، مقدمہ درج

شرح سود میں کمی کیلئے مرکزی بینک پر دباؤ میں اضافہ

نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں