پاکستان

پشاور ہائیکورٹ: علی امین گنڈاپور کی مقدمات تفصیلات فراہمی کیس پر تحریری فیصلہ جاری

عدالت نے کسی بھی مقدمے میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا کو گرفتار اور ہراساں نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی تفصیلات فراہمی کیس پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے کسی بھی مقدمے میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو گرفتار اور ہراساں نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

تحریری فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 17 مقدمات، ڈیرہ اسمعیل خان میں ایف آئی اے سائبر کرائم میں 2 انکوائریز اور قومی احتساب بیورو (نیب) میں ایک انکوائری چل رہی ہے۔

فیصلے کے مطابق نیب اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے عدالت میں بتایا کہ درخواست گزار کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے درخواست گزار پنجاب مقدمات کی تفصیل کے لیے 30 دن میں متعلقہ فورم سے دوبارہ رجوع کریں۔

واضح رہے کہ 27 فروری کو پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات میں 19 مارچ تک ضمانت منظور کرلی تھی۔

جب میں پیدا ہوئی تو والدہ خوش نہیں تھیں، اقرا عزیز

پیپلز پارٹی کا وفاقی حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ

فرح گوگی کے بچوں کا نام پاسپوٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا تفصیلی فیصلہ جاری