صحت

شعبہ صحت میں پاکستان کا اعزاز، ڈاکٹر شہزاد ٹائم میگزین کی با اثر شخصیات میں شامل

ڈاکٹر شہزاد بیگ واحد پاکستانی ہیں جنہیں ٹائم میگزین کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

معروف امریکی جریدے ٹائم میگزین نے شعبہ صحت میں پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے پولیو کے خاتمے کی کوششوں کی قیادت کرنے والے ڈاکٹر شہزاد بیگ کو 100 بااثر افراد کی فہرست شامل کرلیا۔

ٹائم میگزین کی ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر شہزاد بیگ پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے نیشنل کوآرڈینیٹر ہیں، انہیں ٹائم میگزین کی جانب سے صحت کے شعبے میں 100 بااثر شخصیات میں شامل کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر شہزاد بیگ کی نامزدگی عالمی سطح پر پاکستان کے لیے بھی اہم ہے، صحت کے شعبے میں 100 بااثر شخصیات میں شامل ہونے سے ان کی قیادت اور پولیو خاتمے کے لیے کی گئی کوششوں کا اعتراف ہے۔

ڈاکٹر شہزاد بیگ واحد پاکستانی ہیں جن کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کے حوالے سے ٹیم کی قیادت کرنے سے قبل ڈاکٹر شہزاد بیگ نائجیریا میں پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے لیے ٹیکنیکل ایڈوائزر کے طورپر خدمات سرانجام دے چکے ہیں، ان کی کوششوں کی وجہ سے نائجیریا کو 2020 میں پولیو سے پاک قرار دیا گیا ہے۔

ٹائم میگزین نے ڈاکٹر شہزاد بیگ کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں حکومت نے صرف ایک سال میں 9 کروڑ سے زائد بچوں کو ٹیکہ لگانے کے لیے 4 لاکھ ویکسی نیٹرز اور 80 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے ہیں۔

باکسر عامر خان اور شاہزیب رند کی آرمی چیف سے ملاقات

دھمکیاں نہ دی جائیں، ایسا کرنا جرم سمجھا جاسکتا ہے، انٹرنیشنل کرمنل کورٹ

نائجر میں ایک ہی ہوائی اڈے پر روسی اور امریکی فوجی تعینات