پاکستان

اسلام آباد: حکومت کے پہلے ماہ میں 6 لاکھ 91 ہزار 136میٹرک ٹن گندم درآمد

مارچ 2024 میں 58 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی 6 لاکھ 91 ہزار 136 میٹرک ٹن گندم درآمد ہوئی، وفاقی ادارہ شماریات

نئی وفاقی حکومت کے پہلے ایک ماہ میں 6 لاکھ 91 ہزار 136 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی جب کہ نگران دور حکومت میں 27 لاکھ 58 ہزار 226 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق ادارہ شماریات کے مطابق مارچ 2024 میں 58 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی 6 لاکھ 91 ہزار 136 میٹرک ٹن گندم درآمد ہوئی۔

رواں مالی سال فروری تک 27 لاکھ 58 ہزار 296 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی جس کی مالیت 225 ارب 78 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے۔

رواں مالی سال مارچ تک کل 34 لاکھ 49 ہزار 436 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی جس کی مالیت 282 ارب 97 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے۔

اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے، دوسروں سے بھی پاسداری مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف

کینیڈا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

کیا سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ گولڈی برار ہلاک ہوگئے؟