پاکستان

کراچی کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس چوکیاں قائم، کیمروں سے لیس اہلکاروں کی تعیناتی کا حکم

نادرن بائی پاس کے اطراف باڑ کی تنصیب کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی کرکے تجاویز پیش کی جائیں، آئی جی سندھ غلام نبی میمن

انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس غلام نبی میمن نے نادرن بائی پاس سمیت کراچی کے دیگر داخلی اور خارجی راستوں کے اطراف میں پولیس چوکیوں اور باڈی وارن کیمروں سے لیس اہلکاروں کی تعیناتی کا حکم دے دیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت نادرن بائی پاس کے اطراف باڑ لگانے کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں پر مانیٹرنگ کا نظام ناگزیر ہے تاکہ جرائم پیشہ افراد کی نقل وحرکت کو روکا جاسکے، جرائم پیشہ افراد واردات کے بعد ان راستوں کو استعمال کرکے فرار ہوجاتے ہیں۔

اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے نادرن بائی پاس سمیت کراچی کے دیگر داخلی اور خارجی روٹس کے اطراف میں پولیس چوکیوں اور باڈی وارن کیمروں سے لیس اہلکاروں کی تعیناتی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ راستوں پر باڑ کی تنصیب کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی کرکے تجاویز پیش کی جائیں۔

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ ان راستوں پر پولیس تعیناتی سے شہر میں جرائم کی شرع میں غیرمعمولی کمی متوقع ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ تمام ضلعی پولیس افسران اپنے اضلاع میں شامل شاہراہوں پر پولیس تعیناتی کرکے پولیس چوکیوں کو فعال بنائیں۔

کیا سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ گولڈی برار ہلاک ہوگئے؟

کینیڈا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے، دوسروں سے بھی پاسداری مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف