پاکستان

مریم نواز سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات، پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد

امریکی سفیر نے عوام دوست پراجیکٹس پر تیزی سے عملدرآمد کروانے کے لیے وزیر اعلیٰ کی کاوشوں کو سراہا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، انہوں نے پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مریم نواز شریف کو مبارکباد دی۔

ڈان نیوز کے مطابق امریکی سفیر نے عوام دوست پراجیکٹس پر تیزی سے عملدرآمد کروانے کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کاوشوں کو سراہا۔

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں خصوصی دلچسپی قابل ستائش ہے، امریکا غربت کے خاتمے اور اقتصادی ترقی کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتا ہے۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے اقتصادی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔ہم پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ماحول فراہم کریں گے۔

فی تولہ سونا 900 روپے سستا ہو گیا

لوئر دیر: کالج میں طالبات کو سیاسی تقریبات میں شرکت سے روک دیا گیا

حسان خان نیازی کیخلاف اقدام قتل کیس: عدالت پیشی کی درخواست پر دلائل کیلئے دوبارہ نوٹس