پاکستان

سپریم کورٹ کے احکامات: کراچی میں سڑکوں، فٹ پاتھوں سے تجاوزات کے خاتمے کی مہم شروع

ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں اقدامات اور کارروائی کی رپورٹ کمشنر کو پیش کر دی۔

کراچی کی مصروف سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم ٹریفک کے لیے رکاوٹ بننے والی تجاوزات کے خاتمہ کی مہم شروع کر دی گئی، ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں اقدامات اور کارروائی کی رپورٹ کمشنر کو پیش کر دی۔

واضح رہے کہ 27 اپریل کو سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے 3 روز میں تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ہدایت دی کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اداروں سے مضبوط رابطہ رکھیں، ان کی مدد کریں۔

رپورٹ کے مطابق متعلقہ اداروں اور ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے علاقوں میں ان سڑکوں کی نشاندہی کر لی، جہاں تجاوزات ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ اور پیدل چلنے والوں کے لیے مشکلات ہیں، ان تجاوزات کو ان کی نوعیت اور تقاضوں کے مطابق بتدریج ہٹایا جارہا ہے، کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو کارروائی سے آگاہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

شاہ فیصل کالونی میں شمع شاپنگ سینٹر شاہ فیصل کالونی نمبر 3 کلمہ چوک عظیم پورہ روڈ پر کارروائی کر کے تجاوزات ہٹائی گئیں، بلدیہ عظمی اور ٹاون میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مل پو لیس کی مدد سے کارروائی کی گئی۔

اسی طرح ضلع جنوبی میں انسداد تجازات ٹیم بلدیہ عظمی کے ساتھ مل کر آئمہ رام پتم داس روڈ لیاری اور شو مارکیٹ گارڈن میں کارروائی کر کے تجازات ہٹا دی گئیں۔

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر کیماڑی جنید اقبال نے کمشنر کو رپورٹ میں بتایا یے کہ دیہہ موچ بلاک ایک ایل ڈی اے 42 اسکیم میں کارروائی کر کے 30 ایکڑ سرکاری زمین پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں کارروائ کی گئ تجاوزات کے خاتمہ کی اس کارروائی میں ضلعی انتظامیہ اور انٹی اینکروچمنٹ فورس نے حصہ لیا۔

رپورٹ کے مطابق زمین ایل ڈی اے کی ملکیت تھی جو کارروائی مکمل کر کے ایل ڈی اے کے حوالہ کر دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر وسطی فواد غفار نے کمشنر کو آگاہ کیا کہ ضلع وسطی میں ٹریفک میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کے خلاف بلدیہ عظمی کے ساتھ مل کر 2 مئ کو مہم شروع کی جائے گی، جو ایک ہفتہ تک جاری رہے گی کارروائی کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لیے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس حکام کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پاکستان کوسٹل گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

صدر مملکت کا ناکام افسران کی تبدیلی، کراچی سیف سٹی پروجیکٹ جنگی بنیادوں پر مکمل کرنے کا حکم