پاکستان

پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی

مکس آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2200 روپے سے کم ہوکر 1900 روپے ہو گئی۔

پشاور میں آٹے کے نرخ مزید کم ہو گئے، 20 کلو فائن آٹے کے تھیلے کی قیمت 300 روپے تنزلی کے بعد 2200 روپے پر آگئی۔

ڈان نیوز کے مطابق مکس آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2200 روپے سے کم ہوکر 1900 روپے ہو گئی۔

آٹا ڈیلرز نے بتایا کہ آٹے کی قیمت میں مزید کمی آنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران آٹے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کمی آئی ہے، تاہم قیمت میں کمی کے باوجود کم وزن کی روٹی کی فروخت جاری ہے۔

کراچی میں گرمی کی لہر آئندہ 3 روز تک جاری رہنےکا امکان

اسحٰق ڈار او آئی سی کے سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے

ایف بی آر اپریل میں محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام