پاکستان

پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال

کانفرنس کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے برطانیہ کے موجودہ اور نامزد چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں کیں، آئی ایس پی آر

نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد ہوا جہاں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کانفرنس سے کلیدی خطاب کیا، برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر پیٹرک سینٹدرز مقررین میں شامل تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف رولنڈ والکر بھی کانفرنس میں موجود تھے، اس کے علاوہ کانفرنس میں ماہرین، دفاعی حکام، دانشوروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے برطانیہ کے موجودہ اور نامزد چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں کیں اور دو طرفہ فوجی تعلقات کو بڑھانے میں جنرل پیٹرک سینڈرز کی خدمات پر شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی آرمی چیف نے نامزد چیف آف جنرل اسٹاف جنرل رولینڈ واکر کویو کی نامزدگی پر مبارکباد بھی دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ پاک برطانیہ استحکام کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم دفاعی اور سیکیورٹی ڈائیلاگ ہے، کانفرنس باری باری پاکستان اور برطانیہ میں منعقد ہوتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے لیے برطانیہ کا 30 رکنی وفد 29 اپریل سے 3 مئی تک پاکستان کا دورہ کررہا ہے، برطانوی وفد کی قیادت اسٹینڈنگ جوائنٹ فورس کمانڈر میجر جنرل ٹام بیٹ مین کر رہے ہیں، کانفرنس میں عالمی، قومی سلامتی اور علاقائی امن و استحکام کے اثرات پر مباحثہ ہوگا۔

سعودی عرب میں موسلادھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال، سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل

بہاولپور: سی ٹی ڈی کے زیر حراست 2 دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

کوئی شواہد نہیں کہ سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ