پاکستان

الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات پر اعتراضات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت

ہم نے 9 مارچ کو انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات جمع کرائی تھیں، ہمیں اعتراضات نہیں بتائے گئے، بیرسٹر گوہر علی
|

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹراپارٹی انتخابات پر اعتراضات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، بیرسٹرگوہر الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئے۔

بیرسٹرگوہر علی نے مؤقف اپنایا کہ ہم نے 9 مارچ کو انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات جمع کرائی تھیں، ہمیں اعتراضات نہیں بتائے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اعترضات بتائے جائیں تو جواب جمع کرا دیں گے، کمیشن نے اعتراضات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

بعد ازاں، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ 24 اپریل کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد کرتے ہوئے اسے 30 اپریل کے لیے نوٹس جاری کردیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ای سی پی نے تیسری بار پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض عائد کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا تھا کہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن پولیٹیکل فنانس ونگ نے اپنے نوٹس میں پی ٹی آئی کو 30 اپریل کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستانی سفیر کی امریکی کانگریس مین سے ملاقات، عالمی اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

کراچی: نیو چالی کے قریب دکان میں سلنڈر دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری پر وزیر اعظم کا اظہار اطمینان