پاکستان

مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 248 فیصد اضافہ

مالی سال جولائی تا مارچ میں 3سو 69 ارب روپے سے زیادہ کے موبائل فونز درآمد کیےگئے، وفاقی ادارہ شماریات

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران موبائل فونز کی درآمدات 248 فیصد کے بڑے اضافے کے بعد 3 سو 69 ارب روپے سے زائد رہیں۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے موبائل فونز کی درآمدات کی تفصیلات جاری کردیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا مارچ 3 سو 69 ارب روپے سے زیادہ کے موبائل فونز درآمد کیےگئے، گزشتہ مالی سال اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 106 ارب روپے تھا جو 248 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق مارچ 2024 میں 42 ارب 65 کروڑ روپے کے موبائل فونزدرآمد کیےگئے جب کہ فروری 2024 میں 44 ارب 91 کروڑ روپے کے موبائل فونز درآمد کئے گئے تھے۔

فضل الرحمٰن کی احتجاج کے ذریعے حکومت گرانے کی دھمکی

نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

اننت امبانی کی شادی کی نئی تقریبات، عاطف اسلم کی شرکت کی افواہیں